اشتہار

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرامکو کمپنی نے ملک کے مختلف علاقوں سے نئے ذخائر دریافت کیے۔

- Advertisement -

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ ظہران شہر کے مغرب میں الریش کنویں سے تیل دریافت ہوا ، یہاں کنواں نمبر دو سے 4452 بیرل یومیہ تیل نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں سے 3.2 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ کی بنیاد پر نکالی جاسکتی ہے۔

سعودی وزیر کے مطابق اس انکشاف کی بنیاد پر الریش تین نمبر کنواں کھودا گیا جہاں سے 2745 بیرل تیل جبکہ تین ملین مکعب فٹ گیس نکالی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کنواں نمبر چار سے 3654 بیرل تیل اور 1.6 ملین مکعب فٹ تیل نکل سکتا ہے، آرامکو کمپنی نے المنجر کنویں سے بھی گیس دریافت کی ہے جو الغوار کنویں کے قریب واقع ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہاں سے 18 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ نکالی جا سکتی ہے،اس سے قریب السہبا کنویں کو بھی کھودا گیا جہاں سے 32 ملین مکعب فٹ گیس نکالی جائے گی۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ آرامکو کمپنی نئے دریافت شدہ ذخائر پر کام کر رہی ہے جس کے بعد اعلی معیار کا تیل اور گیس مارکیٹ میں  سپلائی کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں