ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر پولیس نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں شہری کی موت کا اعتراف کرلیا، بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشوں سے ہتھیار باندھ کر حریت پسند قرار دینے لگی۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں تین مزدوروں کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے ہتھیار جسم سے باندھے گئے، بھارتی کیپٹن بھوپندر سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن بھوپندر سنگھ نے کشمیری مزدوروں کو قتل کرکے انہیں حریت پسند قرار دیا، ایک ماہ بعد راجوڑی میں اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر سے مزدوروں کو شناخت کیا۔

اہلخانہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ تینوں سیب کے باغات میں مزدوری کے لیے گئے تھے،انہیں بھارتی فورسز نے قتل کیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاج کے بعد ستمبر میں قبرکشائی کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے، علاوہ ازیں کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب تین کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ماضی میں بھی سینکڑوں کشمیری جعلی مقابلے میں شہید ہوچکے ہیں، جعلی مقابلے ، ماورائے عدالت ہلاکتیں، غیرقانونی حراستیں قابض فوج کا وطیرہ بن چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں