اشتہار

’ٹوٹ جاتے ہیں دل، عشق کے درباروں میں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکار و گلوکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے گانے کا ٹریزر جاری کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر تیس سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جو اُن کے نئے آنے والے گانے ’وے ماہیا‘ کی ہے۔

اس گانے میں علی ظفر کے ساتھ آئمہ بیگ بھی آواز کا جادو جگاتی اور اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آغاز پر بچھڑتے وقت ہاتھ چھڑانے کا منظر دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں علی ظفر اپنی آواز میں شعر پڑھ رہے ہیں۔

’ٹوٹ جاتے ہیں دل ، عشق کے درباروں میں

لوٹ جاتے ہیں عاشق، برف کے انگاروں میں

سُنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے

شاید ہم بھی مل جائیں تمھیں ایک دن ٹوٹے ہوئے ستاروں میں ‘

علی ظفر نے بتایا کہ اس گانے کو عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کیا جسے یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار و اداکار نے بتایا کہ یہ گانا اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے چند روز قبل گانے کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سردی بہت ہے۔ گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سلسلے میں شوٹنگ کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں