لندن: برطانوی سائنسدانوں نے کرونا کی آنے والی نئی قسم سے متعلق بھی بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے آسٹرا زینیکا نامی ویکسین کو کرونا کی نئی آنے والے قسم کے لئے محفوظ قراردےدیا ہے، میڈیسن ریگولیٹری ایجنسی کو گزشتہ ہفتےٹرائل ڈیٹا مہیا کیا گیا تھا، جس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کروناویکسین نئےقسم کےوائرس سے بھی تحفظ دےگی۔
برطانوی حکومت نے پہلےہی 100ملین ویکسین کا آرڈر دے رکھا ہے، کورونا ویکسین سستی ہو گی اور اسے اسٹوراور ٹرانسپورٹ کرنا آسان ہوگا، کورونا ویکسین لگانے کا عمل چار جنوری سے شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین: آکسفورڈ یونی ورسٹی کی جانب سے بھی بڑی خوش خبری
واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کرونا کیسز میں پھر سے تیزی آ گئی ہے، سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ادھر برطانوی وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی افریقا سے برطانیہ میں آئی ہے، بدھ کے روز برطانیہ نے کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر جنوبی افریقا سے سفر پر پابندیاں عائد کر دیں۔