اشتہار

کرونا ویکسین لگوانے والی نرس کو ایک ہفتے میں ہی وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کرونا ویکسین لگوانے والی نرس کو ایک ہفتے کے دوران ہی کوویڈ  19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی نرس نے امریکی اور جاپانی کمپنی (فائزر، بائیو این ٹیک) کی مشترکہ کوشش سے تیار کی جانے والی ویکسین ایک ہفتے قبل لگوائی تھی۔

ویکسین لگوانے کے بعد نرس بہت زیادہ مطمئن تھی اور دیگر لوگوں کی طرح اُس کا بھی خیال تھا کہ اب وہ کرونا سے متاثر نہیں ہوگی مگر ایک ہفتے کے اندر ہی اُس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 45 سالہ میتھیو ڈبلیو نامی نرس اُن لوگوں میں شامل تھیں جنہوں نے حکومتی منظوری کے بعد 18 دسمبر کو فائزر کی ویکسین لگوائی تھی۔

نرس کا کہنا ہے کہ وہ 6 روز قبل کرونا یونٹ میں کام کررہی تھیں جس کے دوران انہیں بخار اور دیگر اُن بیماریوں کی شکایت ہوئی جو کرونا کی علامات سمجھی جاتی ہیں۔

بعد ازاں نرس کو جسم اور پٹھوں میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کا کرونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ‌ پازیٹیو آئی۔ طبی ماہرین نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ’انسانی جسم کو حفاظت کے لیے ایک سے زائد بار فائزر ویکسین کی ضرورت پڑسکتی ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں