جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی گاڑی کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

جے پور : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین ٹریفک کے جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گئے، ان کی تیز رفتار کار الٹ کر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔

بھارتی ریاست راجھستان میں ایک ٹریفک حادثے میں بھارتی کے سابق کرکٹر اور ٹیم کے کپتان اظہرالدین ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس پارٹی کے رہنما محمد اظہر الدین سوئی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں واقع نیشنل پارک جارہے تھے کہ سڑک پر حادثہ پیش آگیا، یہ حادثہ لالسوٹ کوٹہ ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثہ کے وقت کار میں اظہرالدین کے علاوہ دیگر تین افراد بھی موجود تھے، واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اظہرالدین کو پہچان لیا اور انہیں پاس دیکھ کر حیران رہ گئے، بعد ازاں انہیں دوسری کار کے ذریعہ ہوٹل پہنچایا گیا۔

سوروال پولیس کے مطابق اظہرالدین کی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی اور قلابازی کھاتے ہوئے سڑک کے دوسرے کنارے پر کھیت میں جاگری۔ اس دوران ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں