جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ذاتی وجوہات، بسمہ معروف کا کپتانی اور دورے سے دستبرداری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے خاندانی وجوہات کی بنا پر کپتانی اور دورہ جنوبی افریقا سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے خاندانی وجوہات کی بنا پر دورۂ جنوبی افریقا سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنا ہے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا۔

- Advertisement -

بسمہ معروف نے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا اور آج دوپہر وہ ذاتی و خاندانی مسائل کی وجہ سے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں۔

ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے تصدیق کی کہ بسمہ معروف دورۂ ساؤتھ افریقا میں دستیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے عدم دستیابی کی درخواست کی تھی جس کو بورڈ نے تسلیم کرلیا۔

مزید پڑھیں: خواتین کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بسمہ معروف کپتان برقرار

انہوں نے بتایا کہ ’بسمہ دورۂ جنوبی افریقا چھوڑنے پر خود بھی مایوسی کا شکار ہیں مگر خاندان میں کچھ ایسے مسائل ہوئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا دورۂ ملتوی کرنا پڑ رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات 31 دسمبر کو دورۂ جنوبی افریقا کے لیے سترہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، جس میں عارضی کپتان کا نام بھی سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستانی ویمنز ٹیم دورہ جنوبی افریقہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی پر میچز کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں