دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر آگئے، ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تنزلی ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
🚨 NEW NUMBER 1 🚨
Kane Williamson overtakes Steve Smith and Virat Kohli to become the No.1 in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for batting 🙌
Latest rankings ➜ https://t.co/OMjjVx5Mgf pic.twitter.com/jy5o2qgoKn
— ICC (@ICC) December 31, 2020
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کےبابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے اسٹوارٹ براڈ دوسرے نمبر پر آگئے ساتھ ہی آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی ترقی ہوئی ہے، جو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگئے۔
🇦🇺 Mitchell Starc enters top five
🇮🇳 R Ashwin jumps to No.7
🇮🇳 Jasprit Bumrah becomes No.9Latest update in the @MRFWorldwide ICC Test Rankings 👉 https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/RLU1nMpfoV
— ICC (@ICC) December 31, 2020
آئی سی سی کی جانب سے باولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔