اشتہار

دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی عالمی فہرست جاری، 8 پاکستانیوں کے نام بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا: عالمی ادارے نے دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست جاری کی جس میں 8 پاکستانی نرسوں اور مڈ وائفس (دائی) کے نام بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نرسوں کو دیے جانے والے اعزاز کی عالمی ادارۂ صحت، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناؤ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اینڈ انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائفس نے بھی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں کرونا وبا کے دوران جن نرسوں اور مڈ وائفس نے تن دہی اور جانفشانی کے ساتھ کام کیا اُن کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

گلوبل 2020 کی جانب سے جاری ہونے والی 100 نرسز اور دائی کی فہرست میں 8 پاکستانی خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن نرسوں یا مڈوائفس کو یہ اعزاز ملا وہ آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری سے بطور اساتذہ منسلک یا فارغ التحصیل ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں 43 ممالک کی 100 نرسوں اور دائیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے خدمات اور خصوصاً عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹر نے جرمنی کا اعلیٰ‌ ترین سائنسی ایوارڈ‌ اپنے نام کرلیا

فہرست میں ڈاکٹر روزینا کرمالیانی، یاسمین ندیم پریپو، مرینا بیگ، ثمینہ ورتےجی، ڈاکٹر شہلا ہیرانی، ثمینہ سچوانی، نیلم پنجوانی سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں