اشتہار

سعودی عرب میں جعلی چیک سے خریداری کرنیوالا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیک سے خریداری کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں پولیس نے آن لائن خریداری کرکے جعلی پے آرڈر کے ذریعے ادائیگیاں کرنے والے 4 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان خریدی گئی اشیا کو دوبارہ ارزاں قیمتوں میں فروخت کرکے منافع کماتے تھے۔

ترجمان ریاض پولیس میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ چند افراد آن لائن خریداری کرنے کے بعد جو پے آرڈر دیتے ہیں وہ جعلی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق شکایات پر تفتیش کرتے ہوئے چار غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سوڈانی، یمنی اور شامی شہری شامل ہیں۔

میجر خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان منظم طریقے سے خریداری کرتے اور ڈیلیوری مین کو جعلی پے آرڈر تھما دیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان اب تک 3 لاکھ 50 ہزار ریال کی خریداری کرچکے ہیں، گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کردیا گیا ہے، بعدازاں ان کا مقدمہ کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں