لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر مقیم ہیں۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے جے یو آئی رہنما کے گھر پر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی اور اہم معاملات پر بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق محمدعلی درانی فنکشنل لیگ کےسربراہ پیرپگارہ کاخصوصی پیغام لےکر فضل الرحمان کے پاس پہنچے ہیں، ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے کچھ دیر میں تفصیل جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محمد علی درانی اس سے قبل شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں درانی اور شہباز ملاقات پر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اورمحمدعلی درانی کی ملاقات ریاض درانی کےگھرپرہوئی۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’مولانافضل الرحمان اپنی پارٹی کےسربراہ ہیں، اگر کوئی کسی سےملاقات کرتاہےتو کوئی قدغن نہیں،چارٹر پر کوئی بات کرتا ہے تو سب کی مشاورت ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’محمدعلی درانی کس کی نمائندگی کررہےہیں ابھی ظاہرنہیں ہوا کیونکہ وہ اپوزیشن اور حکومت میں سے کسی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور میڈیا سے گفتگو میں ساری بات بتا دیتے ہیں‘۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ’شہبازشریف سےمحمدعلی درانی ملےتوان کی خواہش سے ہی ملاقات ہوئی ہوگی، فضل الرحمان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا ہوگا، مذاکرات تحریک کےبارےمیں ہوں توپھر تمام فریقین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور اگر تجاویز کے لیے ملاقات ہوئی تو یہ علیحدہ معاملہ ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم سےمتعلق بات ہورہی ہےتوہمیں بھی آگاہ کرناچاہیے،اس وقت پیرپگاراکی کون سی حیثیت ہےجومذاکرات کرانے کی کوشش کررہے ہیں،فضل الرحمان ذاتی نوعیت میں ملےہیں توالگ بات ہے،شہبازشریف بھی محمدعلی درانی سےملےجس پر ہمارے اراکین تحفظات آئے کیونکہ ایسی ملاقاتیں ابہام پیدا کرتی ہیں‘۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم نہیں کہ مولانا اور درانی کی ملاقات کس نوعیت کی ہے، ذاتی خیال ہے کہ مولانا آج کی ملاقات کے حوالے سے کل اجلاس میں سب کو آگاہ کردیں گے‘۔