بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

11جنوری سےتعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان،حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کے وفد کو ملاقات کیلئے بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج پرائیویٹ اسکولوں کے وفد سے ملاقات کریں گے ، پرائیویٹ اسکولزسپریم کونسل نے 11جنوری سےتعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کے وفد کو آج ملاقات کیلئے بلالیا، زعفران الٰہی کی قیادت میں وفد کل شفقت محمود سے ملاقات کرے گا۔

سیکریٹری جنرل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن عبدالوحیدخان کا کہنا ہے کہ ہم بھی چاہتےہیں کہ مل بیٹھ کرمسائل حل ہوں، اسکولز بند کرنے سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی تھی ، جس میں پرائیویٹ اسکولزسپریم کونسل نے 11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

پرائیوٹ اسکولز سپریم کونسل نے کہا تھا کہ حکومت 11جنوری کوکھولنے کا خود اعلان کرے، تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے۔

واضح رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں