جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خونخوار شیرنی کسان پر جھپٹ پڑی، لرزہ خیز واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں خوفناک شیرنی نے کسان پر حملہ کرکے لہو لہان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ بھارتی شہر راج کوٹ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کسان غصیلی شیرنی کی زد میں آگیا۔

رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے متاثرہ شخص کی جان بچ گئی البتہ جسم پر چوٹیں آئیں۔ محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ کسان کی پیٹھ پر جانور کے پنجوں سے زخم آئے، مذکورہ فرد کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ ادارے نے بتایا ہے کہ گاؤں میں 7 کے قریب شیروں کو دیکھا گیا جو اطراف میں موجود لوگوں سے خوف زدہ ہوکر بپھر گئے جن میں سے ایک شیرنی زخمی کسان کے کھیت میں آگھسی۔

ممکنہ طور پر شیرنی نے اپنا دشمن سمجھ پر شہری پر حملہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں جنگلی جانورں کے حملوں کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ شیر یا دیگر جانور غذا کی تلاش میں انسانی آبادی والے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں