ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیا سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے مبارک ثابت ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سال نو کے پہلے روز تاریخی تیزی دیکھی گئی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے پہلے روز سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں پیسہ لگایا اور دل کھول کر خرید و فروخت کی جس کی وجہ سے تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ بورڈ پر صبح مارکیٹ کھلتے ہی تیزی تھی جس کا سلسلہ مارکیٹ‌ کے اختتام تک جاری رہا، ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ٹریڈنگ‌ میں‌ تھوڑی سستی آئی مگر نماز کے وقفے کے بعد مارکیٹ نے پھر تیزی پکڑی۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئےسال کےآغازپراسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث صرف آج کے دن اسٹاک مارکیٹ کیپٹل آئزیشن میں95ارب روپےکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال 2020 کی شرح سے 7 فیصد زیادہ ہے۔

مارکیٹ میں 371 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 201 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اسی طرح 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 38 کروڑ 63 لاکھ 26 ہزار 77 حصص کی خریدو فروخت ہوئی جن کی مالیت تقریباً 20 ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال (2020) میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 955 پوائنٹس رہی، اس دوران 83 ارب شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی جس کی مالیت تقریباً 31 کھرب روپے کے قریب بنتی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں