اشتہار

سال نو پر پنجاب کے عوام کیلئے بڑی آن لائن سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے سال نو کے آغاز پرصوبے کی عوام کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نےالیکٹرانک چالان کی آن لائن ادائیگی کے سسٹم کاافتتاح کردیا، جس کے تحت اب شہری ای پے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے الیکٹرانک چالان کی رقم ادا کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک چالان کی ادائیگی کی سہولت کے حوالے سے سیف سٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر راؤ سردار علی، چیف آپریٹنگ آفیسرمحمدکامران نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر معزز مہمانوں کو بریفنگ دی۔

- Advertisement -

تقریب میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین اظفر منظور اور او سی ٹی او سید حماد عابد بھی شریک تھے۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا، پکار ون فائیو، ای خدمت مراکز، ای چالان نظام عوام کے لیے بہترین اقدامات میں سے ایک ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں