منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سال نو کے پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش، پاکستانی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال و بہبود (یونیسیف) نے سال 2021 کے پہلے روز پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ہمارے اردگرد، دوستوں خاندان اور عزیزوں میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو یکم جنوری یعنی سال کے پہلے دن ہی دنیا میں تشریف لائے اور وہ نئے سال کی آمد کے ساتھ اپنی سالگرہ کا دنی بھی مناتے ہیں۔

اسی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود افراد آج یکم جنوری کو صرف نئے سال کا جشن ہی نہیں منائیں گے بلکہ اپنے گھر آئے ننھے مہمانوں کا استقبال بھی کریں گے۔

- Advertisement -

یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 کے پہلے دن دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 71 ہزار 504 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سالِ نو کے پہلے روز 14 ہزار 161 بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جو مجموعی تعداد کے حساب سے 3.8 فیصد کے قریب بنتے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق سال 2021 میں سب سے پہلے فجی میں بچے کی پیدائش ہوئی، جو سال شروع ہونے کے چار سیکنڈ دنیا میں‌ آیا، اسی طرح سب سے آخری بچے کی پیدائش امریکا میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال نو کے پہلے روز بھارت میں 59 ہزار 995، چین میں 35 ہزار 615، نائیجیریا میں 21 ہزار 439، پاکستان میں 14 ہزار 161، انڈونیشیا میں 12 ہزار 336، ایتھوپیا میں 12 ہزار ، امریکا میں 10 ہزار 312، مصر میں 9 ہزار 455، بنگلادیش میں 9 ہزار 236 اور جمہوری ریپبلک کانگو میں 8 ہزار 640 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

یونیسیف کے مطابق سال 2021 کے دوران 1 کروڑ چالیس لاکھ بچوں کی  پیدائش متوقع ہے جن کی اوسط زندگی 84 برس کے قریب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں