جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اب آپ کو فرش پر قالین بچھانے کی ضرورت نہیں، نہایت آسان حل مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کارپیٹ یا قالین کو عام فرش کی خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا لیکن اگر دنیا کے ہر آرٹسٹ کے پاس ہسپانوی آرٹسٹ سیلو اپاریکو جیسی مہارت آجائے تو عین ممکن ہے کہ ہر شخص گھر میں قالین یا کارپیٹ کا استعمال بطور خوبصورتی ترک کر دے۔

سیلوا اپاریکا کا متعارف کردہ فرش ڈیزائن ہاتھ سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کو دور سے دیکھنے والے کسی بھی شخص کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ زیر نظر تصویر میں فرش کی خوبصورتی بڑھاتا یہ حصہ کوئی کارپیٹ یا قالین نہیں بلکہ فرش پر کیا گیا آرٹ ورک ہے۔

آرٹ ورک کے لیے آرٹسٹ نے لکڑی کے فرش کا انتخاب کیا جبکہ اس حیرت انگیز آرٹ ورک کی تکمیل کے لیے آرٹسٹ کو کئی دن محنت کرنا پڑی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ تین سال قبل میامی سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ کی کارپیٹ اور قالین پر پینٹنگز بھی حقیقت کا گمان ہونے کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں