اشتہار

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز، 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے مزید82افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں  ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد کا انتقال ہوا، جس سے مجموعی اموات 10ہزار 258 تک جا پہنچی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں38ہزار229ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار184نئےکیسز سامنے آئے اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد35 ہزار130 جبکہ ملک میں4لاکھ84ہزار362مصدقہ کوروناکیس سامنےآچکے ہیں۔

- Advertisement -

ملک بھرمیں کورونا کے 301مریض وینٹی لیٹرزپر اور 625اسپتالوں میں کورونا کے2745مریض زیرعلاج ہے جبکہ ملک بھرمیں تا حال 67 لاکھ75 ہزار307 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد4 لاکھ 38 ہزار974 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ16 ہزار632 ،پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار341 ، کے پی میں 59 ہزار23 ،بلوچستان میں 18 ہزار181،اسلام آباد میں 38 ہزار20 ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار862 جبکہ آزادکشمیر میں 8 ہزار303 ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں