پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شعیب اختر کی نظر میں‌ وسیم اکرم سے اچھا بدقسمت فاسٹ بولر کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد آصف کو عامر، بمرا اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے بہتر  اور چھا بولر قرار دے دیا۔

اسپورٹس ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد آصف لیجنڈری بولر وسیم اکرم سے بہتر بولر تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آصف نے اے بی ڈویلیئرز جیسے بہترین کھلاڑی کو رونے پر مجبور کردیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ’میں نے اُسے جس انداز اور کوالٹی کے ساتھ بولنگ کراتے ہوئے دیکھا تو کہہ سکتا ہوں کہ وہ بمرا، عامر حتی کہ وسیم اکرم سے بڑا اور اچھا بولر تھا، میں نے دیکھا ہے کہ نامور بلے باز بھی آصف کا سامنا کرنے پر بے بس ہوجاتے تھے اور وہ روتے تھے‘۔

- Advertisement -

راولپنڈی ایکسپریس نے بتایا کہ ’لکشمن جیسا بیٹسمین بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگیا تھا کہ وہ آصف کا سامنا کیسے کرے گا جبکہ اے بی ڈویلیئرز نے ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رونا شروع کردیا تھا‘۔

واضح رہے کہ محمد آصف کے کرکٹ کیرئیر کا اختتام اس وقت ہوا جب وہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیسز میں پکڑے گئے تھے۔ جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر 7 سال کی پابندی عائد کی تھی۔

محمد آصف نے اس وقت تک ٹیسٹ کرکٹ میں 106 وکٹیں جبکہ ون ڈے میچ میں 46 وکٹیں حاصل کی تھیں، مگر بدقسمتی یہ رہی کہ محض 27 برس کی عمر میں اُن کا کرکٹ کیریئر تمام ہوگیا۔

خیال رہے کہ شعیب اختر خود ایک مایہ ناز فاسٹ بولر رہ چکے ہیں جن کا سامنا کرنے سے بڑے بڑے بلے باز بھی ڈرتے تھے، شعیب اختر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 178 وکٹیں لیں جبکہ ون ڈے میچز میں 247 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں