اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ہنستے مسکراتے معذور ٹک ٹاکر بہن بھائی کی جوڑی، ملیے ہنزہ اور طیب سے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگانے والے فیصل آباد کے معذور بہن بھائی ہنزہ بتول اور طیب جنہوں نے اپنی کمی کو اپنی معذوری نہ بننے دیا۔

کہتے ہیں کہ انسان قد آور اپنے لمبے قد کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے کارنامے اسے اس بلندی پر لے جاتے ہیں کہ جہاں اس پر تنقید کرنے والے بھی اس کی تعریف پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی یہ معذور بہن بھائی عزم و ہمت کی بہترین مثال ہیں جنہوں نے اپنی خود اعتمادی حوصلے اور صلاحیت سے اپنا مقام بنایا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معذور ٹک ٹاکر بہن بھائی ہنزہ بتول اور محمد طیب نے ناظرین کو اپنے بارے میں تفصیل سے بتایا اور خود پر گزرنے والے حالات کی ستم ظریفی بیان کی۔

ہنزہ بتول نے بتایا کہ میرا ٹک ٹاک پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ایک دن بھائی نے مجھ سے ضد کی کہ ہم بھی ایک چھوٹی سی وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تو راتوں رات ہی ہم مشہور ہوگئے اوراس کے ویوز ملین تک چلے گئے اور لوگوں نے مزید وڈیوز بنانے کی فرمائشیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں