اشتہار

ترک سائنس دانوں نے کورونا ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک سائنس دانوں نے کورونا ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کرلیا جس کی مدد سے صرف 10 سیکنڈ میں وائرس کی تشخیص کی جاسکے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 10 سیکنڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوگی۔

ترک سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نینو ٹیکنالوجی کے اس ٹیسٹ میں کورونا کا نتیجہ صرف 10 سیکنڈ میں آجاتا ہے اور اس کی درستگی کی شرح 99 فیصد ہے۔

- Advertisement -

بلکینٹ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق نینو ٹیکنالوجی کورونا وائرس کا پتا لگانے والی ایک تشخیصی کٹ ہے جسے کورونا کا پتا لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

نیشنل نانو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر (یو این اے ایم) کے ایک محقق علی ایاٹک سییمن نے کہا کہ فلورسنٹ سگنل حاصل کرکے اعلی درستگی کے ساتھ پیتھوجینز کی موجودگی کا پتا لگایا جائے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج میں غلطی کا مارجن بہت زیادہ ہے اور اس کا نتیجہ آنے میں دو سے تین روز لگ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر بڑے پیمانے پر کٹس تیار کرنے کے لیے ترک حکام سے سے منظوری لی جائے گی، امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پی سی آر ٹیسٹ کی جگہ لے گی۔

واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 239 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جبکہ وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزار 881 تک جاپہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں