جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سنگدل ماں نے نومولود کو نالے میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: سندھ کےشہر کندھ کوٹ میں سنگدل ماں نے نومولود بچی کو نالے میں پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ میں ماں نے نومولود بچی کو نالے میں پھینک دیا، نومولود کو ایک خاتون نے نالے میں ڈوبنے سے بچالیا۔جتنڑی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ بچی بالکل صحت مند ہیں، پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرا کوئی بیٹا نہیں چار بیٹیاں ہیں، بچی اب میری ہے، کسی کو نہیں دوں گی اپنی بچیوں کی طرح اس بچی کی کفالت بھی کروں گی۔

واضح رہے کہ سنگدل والدین بچی کو خاتون کے گھر کے باہر نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: خاتون بچی سمیت 6منزلہ عمارت سے کود گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 33 سالہ خاتون نے دو سالہ بچی سمیت 6 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی تھی، خاتون اور بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون نشے کی عادی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اس نے دوسری شادی کی تھی، گھر والوں نے نشے سے چھٹکارا دلانے کیلئے خاتون کو کمرے میں بند کیا ہوا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ان دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں