منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ہائی ویز پر خود کار چالان کے حوالے سے اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ہائی وے پولیس نے جمعرات سے ہائی ویز پر سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے والوں کے خلاف خودکار چالان کا آغاز کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ہائی وے پولیس کی جانب سے خودکار چالان کا آغاز الباحہ ریجن اور شمالی حدود کے ہائی ویز پر کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کو بھی یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کریں۔

- Advertisement -

واضح رہے خودکار چالان سسٹم ’ساھر‘ کے ذریعے ہائی ویز پر حد رفتار کا چالان کیا جاتا تھا اب اس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد اس کے ذریعے دیگر خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی جائیں گی جن میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنا اور سیٹ بیلٹ نہ لگانا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں