تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی کرونا ویکسین لگوالی

ریاض : سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نےکرونا ویکسین لگوالی، شیخ عبدالعزیز کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کو دارالحکومت ریاض کے کرونا ویکسینیشن سینٹر میں فائزر بائیوٹک ویکسین لگائی گئی۔

ویکسینیشن کے بعد مفتی اعظم نے تمام شہریوں و غیرملکیوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے ریاست میں مقیم تمام ملکی و غیرملکیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے کہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بیمار اور معمر افراد کی ویکسینیشن کی جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 برس کی عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی ایپ ’صحتی ‘ پر خود کورجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -