پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

سبق یاد نہ ہونے پر قاری کا بہیمانہ تشدد، 8 سالہ طالب علم جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کے ضلع وہاڑی میں قاری کے تشدد سے 8 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں میں قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر 8 سالہ طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

قاری کے تشدد کی وجہ سے 8 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

طالب علم کی ہلاکت کے بعد پولیس نے قاری کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 13 سالہ بچی کی نازیبا تصاویر سے ماں کو بلیک میل کرنے والا قاری گرفتار

اہل خانہ کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، قاری نے مبینہ طور پر بچے کو تاروں سے مارا، وحشیانہ تشدد کی وجہ سے بچہ بے ہوش ہوگیا تھا۔

بچے کے بے ہوش ہونے کے بعد اُسے گھر لایا گیا تو اہل خانہ نے اُسے ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر وہ نہ اٹھا جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کو مردہ حالت میں ہی اسپتال لایا گیا تھا، ممکنہ طور پر بچے کی موت اسپتال منتقلی سے تقریباً تیس منٹ پہلے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسپتال ذرائع کے مطابق قاری کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا مگر واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں