پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

اداکارہ سارہ خان مداح پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شیئر کرنے پر تنقید کرنے والی مداح پر برس پڑیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس پر انہیں مداح کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خاتون صارف نے سارہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور آپ اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹس لگارہی ہیں ، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔‘

اداکارہ سارہ خان بھی اس تنقید پر غصے میں آگئیں اور لکھا کہ ’کیوں، ایک مہینے بعد پوسٹ شیئر کرتی تو غم کم ہوجاتا؟ اس بات کا کوئی جواز بنتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے، اداکارہ نے والد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے لے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

سارہ خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتی کہ جب ہم انشا اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘

اداکارہ نےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں