جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

11 کان کنوں کا قتل : سانحہ مچھ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سانحہ مچھ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، مقدمے میں 302 اور 324 کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ جاں بحق کان کنوں کی تدفین آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ مچھ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور مقدمے میں 302 اور 324 کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہزارہ قومی جرگ کا کہنا ہے کہ مچھ میں قتل کیے گئے کان کنوں کی تدفین آج ہوگی، جاں بحق کان کنوں کو ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مجلس وحدت المسلمین کا کہنا ہے کہ مغربی بائی پاس پر دھرنا جاری رہے گا جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ واقعہ کے خلاف اسمبلی میں آواز بلند کریں گے۔

یاد رہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیرے میں سوئے 11 کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا، پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا تھا، جاں بحق کان کنوں کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات شبلی فراز سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے مچھ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ وار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں