کراچی : قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کے حملے سے نہ بچ سکیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی کمنٹری پینل میں شامل قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ثنا میر کو فوری طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی نے پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو احتیاطاً ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 895 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 39 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 797رہی۔