سڈنی: آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے فلیچر نے دو ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین آندرے فلیچر نے ہوبارٹ ہاریکنز کے خلاف میچ میں دو شاندار کیچ پکڑ لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے فلیچر نے شاندار کیچ تھامنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں جشن بھی منایا۔
The dive, the catch, the dance moves. The Spiceman has delivered@BKTtires | #BBL10 pic.twitter.com/MU2I1D4isl
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2021
ہوبارٹ ہاریکنز کے جنوبی افریقی بیٹسمین کولن انگرام نے ڈیپ کور کی جانب سے شاٹ کھیلا جو یقینی طور پر باؤنڈر ی ہوجاتی لیکن فلیچر نے تیزی سے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑ کر انگرام کی امیدوں پر پانی پھیر کردیا۔
فلیچر نے ہوبارٹ ہاریکنز کے بین میک در موٹ کو بھی 91 رنز پر ناقابل یقین کیچ تھام کر پویلین روانہ کیا۔
The first one was great, this one was even better. Incredible! #BBL10 pic.twitter.com/8s2zJIfqFm
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2021
ویسٹ انڈین بیٹسمین کی شاندار ٖفیلڈنگ کی بدولت ملیبرن اسٹارز نے ہوبارٹ ہاریکنز کو 10 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔