منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پرویز الہٰی نے حکومتی مدت سے متعلق پہلی بار دعویٰ ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان ایک اور غیر رسمی ملاقات ہوئی، یہ دونوں کی گورنر ہاؤس کے لان میں دوسری ملاقات تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور معاملات اسی کے دوران ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پہلی بار حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انھوں نے کہا اپوزیشن سے بات چیت کے معاملات تحریک انصاف دیکھے گی، جو کچھ بھی ہوگا وفاقی سطح پر ہی ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ انھیں کوئی گلہ شکوہ نہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ کوئی دمادم مست قلندر نہیں ہے، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں، اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں