جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

محمد عباس کیچز ڈراپ ہونے پر مایوس ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیچز ڈراپ ہونے پر فاسٹ بولر محمد عباس مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، دوسرے روز ابتدائی سیشن میں کیوی ٹیم کی تین وکٹیں جلد گرنے کے باوجود قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالیے، ولیم سن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ میچ میں کیچز ڈراپ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے ، بطور بولر اگر وکٹ ملے اور نوبال ہوجائے تو پھر بھی بولر ہی افسردہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کین ولیم سن ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں کسی بھی ورلڈ کلاس بیٹسمین کا کیچ چھوڑتے ہیں تو وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے ولیم سن نے بھی ایسا ہی کیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: ولیم سن کی سنچری، نیوزی لینڈ‌ کی پوزیشن مستحکم

محمد عباس نے کہا کہ ہم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور دوسرا سیشن بھی اچھا رہا لیکن تیسرے سیشن میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اب کوشش یہی ہوگی کہ تیسرے روز آتے ہی نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں۔

محمد عباس کا کہنا تھا پچ پہلے کی نسبت تبدیل ہوئی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ وکٹ نہ بھی ملے تو رنز روکیں پہلی اننگز میں بھی یہی اسٹریٹیجی اپنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں