اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، 7 ہزار کے سلنڈر کی قیمت 25ہزار تک پہنچ گئی، مریضوں کے لواحقین پریشان ہوگئے۔

کراچی میں کرونا کیسز بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈرز نایاب ہوگئے،7 ہزار روپے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت25 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ سلنڈر ری فل کرنے پر 1600روپے سے زائد کے اخراجات آتے ہیں۔

عموماً کورونا کے حملے میں زیادہ تر کسی بھی مریض کے پھپیپھڑے متاثر ہوتے ہیں، انفیکشن یا سوجن کی بنا پر اس کی نالیاں کمزور ہو جاتی ہیں، خون کی گردش کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس وقت پورے ملک کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بہت کم جگہ دستیاب ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر ایسے مریضوں کو جن میں علامات زیادہ نہیں ہوتیں یا کم عمر لوگوں کو گھر ہی میں علاج کا مشورہ دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔

متریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ خالی سلنڈر بھرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اپنے پیاروں کا سانس برقرار رکھنے کیلیے ہر وقت آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی، آکسیجن کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دس ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

گذشتہ سات روز کے دوران اوسطاً مثبت کیسز کی تعداد دو ہزار سے زائد سامنے آ رہی ہے جبکہ گذشتہ سات دن سے24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اوسطاً 100 تک پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں