جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وبا: برطانیہ میں صورت حال سنگین، نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا کی نئی قسم نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، برطانوی وزیراعظم نےملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابقبرطانوی وزیراعظم نے بورس جانسن ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری اسکول فوری بند کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکےآخری مرحلےمیں ہیں۔بعد ازاں برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں فروری کے وسط اور اسکاٹ لینڈ میں جنوری کےآخرتک لاک ڈاؤن رہےگا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کے پیش نظر آنے والے دن مزید سنگین ہونگے۔

واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ کیئر سسٹم (این ایچ ایس) نے کرونا کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ میں پہلے ہی ٹیرفور لاک ڈاؤن نافذ تھا جہاں شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  بورس جانسن نے سخت پابندیاں نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا

اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما سرکئیر اسٹارمر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چوبیس گھنٹے سے پہلے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیں تاکہ صورت حال کو قابو کر کے شہریوں کی جان بچائی جاسکے، وزیراعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاخیر کا فیصلہ اچھا نہیں ہے، اس وقت جو صورت حال ہے اُس میں بروقت پابندیاں نافذ کرنا بہت ضروری ہیں‘۔

دوسری جانب کرونا وائرس کی نئی قسم نیویار ک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ امریکا میں کرونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 13لاکھ تک جاپہنچی ہے، اس کے علاوہ کرونا کی نئی قسم کے باعث بھارت میں ایک دن میں16ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں