جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سائٹ ایریا جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ درج، اہل خانہ کا احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سائٹ ایریا میں مبینہ مقابلے میں نوجوان کی موت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اہل خانہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے سلطان نذیر کے اہل خانہ سرد خانے پہنچ گئے ہیں ، کزن سلیم کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیکر جائیں گے، سلطان نذیرکوآن لائن موٹر سائیکل بک کراکر دی تھی، سلطان کوموٹر سائیکل نہیں آتی تھی اورنہ اس کے پاس تھی۔

سلطان نذیر کے کزن نے بتایا کہ ہمیں صبح پتا چلا ایسا کوئی واقعہ ہو ا ہے جس پر تھانے پہنچے، تھانے والوں نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے دہشت گرد ماراہو، ہم لاش کو پہلے پوسٹ مارٹم لےلئے لیکر جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی پریس کلب پر واقعےمیں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی تک احتجاج کریں گے۔

ایس پی بلدیہ فیضان علی کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ،اہلکاروں کے بیانات لئےجائیں گے، پولیس مقابلےکے دوران اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوادیاگیا، ہلاک نوجوان سلطان سے ملنی والی موٹر سائیکل چوری کی ہے، مکمل انکوائری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں