منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا، شہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کورونا سے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ شہید ہوگئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرزکی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ انتقال کر گئے ، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر صفدر علی شاہ کئی دنوں سے بیمار تھے اوران کا تعلق ضلع کرک سے تھا، صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 59 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.55 فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں