منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسامہ ستی کے قتل میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسامہ ستی کے معاملے پر کہا کہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم ملکی امور پر غور کیا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا معاملہ بھی کابینہ میں زیربحث آیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور فواد چوہدری نےمعاملہ کابینہ میں اٹھایا ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی اسامہ ستی کی ہلاکت پرکابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اختلاف اور بعض نکات پر اتفاق نہیں کیا اور کہا واقعے پرکابینہ میں بحث ضروری ہے، حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے بھی اسامہ کے والدین کامؤقف کابینہ میں پیش کیا، وزیراعظم نے کہا ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئے۔

اجلاس میں شیخ رشید نے مچھ متاثرین سےہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا، وفاقی کابینہ کا سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اوروزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ اراکین نے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں