حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پریش میں پولیس اہلکار نے خاتون افسر کو سیلیوٹ مارا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پریش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار شیام سندر نے اپنی بیٹی کا بطور ڈی ایس پی انوکھے انداز سے استقبال کیا۔
شیام سندر کی صاحبزادی جیسی پرشانتی بطور ڈی ایس پی ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں اُن کے والد ڈیوٹی پر مامور تھے۔شانتی کے پہنچتے ہی والد نے پولیس ضابطہ اخلاق کے تحت بیٹی کو سیلیوٹ مارا، فوٹو گرافر نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے محکمے کو دیا۔
پولیس کی جانب سے جب یہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کی گئی تو لوگوں نے اسے بہت زیادہ سراہا اور والد و بیٹی کی ہمت و عزم کو داد دی۔
#APPolice1stDutyMeet brings a family together!
Circle Inspector Shyam Sundar salutes his own daughter Jessi Prasanti who is a Deputy Superintendent of Police with pride and respect at #IGNITE which is being conducted at #Tirupati.
A rare & heartwarming sight indeed!#DutyMeet pic.twitter.com/5r7EUfnbzB
— Andhra Pradesh Police (@APPOLICE100) January 3, 2021
بھارتی میڈیا پرپورٹ کے مطابق جیسی پرشانتی نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2018 میں کمیشن کا امتحان پاس کیا اور پھر وہ محکمہ پولیس میں بطور ڈی ایس پی تعینات ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق شیام سندر خود ٹریننگ سینٹر میں بطور سینئر افسر ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ اُن کی صاحبزادی کی آندھرا پردیش کے ایک ضلع میں ڈی ایس پی تعینات ہیں۔