لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئےبند کردی تاہم ویزا پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی۔
ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق برمنگھم،گلاسکواورمانچسٹرقونصلیٹ پربھی ہوگا، سروسزمعطلی کافیصلہ نیشنل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ قونصلرسروسز منگل کے روز سےغیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گی تاہم ویزا پاسپورٹ اورنادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔
خیال رہے کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری اسکول فوری بند کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکےآخری مرحلےمیں ہیں۔