تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’’کان پکڑنے کا وقت آگیا، ٹیم کی رینکنگ گرتی جارہی ہے‘‘

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بری طرح ٹیسٹ میچ ہارا، کان پکڑنے کا وقت آگیا، ٹیم کی رینکنگ گرتی جارہی ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اتنی ہی خراب رہی تو غیرملکی ٹیمیں پاکستان سے کھیلنا بند کردیں گی۔

سابق فاسٹ بولر نے جہاں کھلاڑیوں پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی نالاں دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم بری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں، اگر وہ اہم پوسٹوں پر اوسط افراد کو بٹھاتے رہیں اور ٹیم میں اوسط کھلاڑی منتخب کرتے رہیں گے تو نتائج بھی کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم اسکول کی سطح پر کرکٹ کھیل رہی ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی، کلب کی سطح کی ٹیمیں بھی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، یہ ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی اسے اتنی ہی بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -