تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’ماں زندہ ہے‘، ذہنی معذور شخص نے مردہ ماں کے ساتھ پانچ دن گزارے

حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو سُن کر ہر آنکھ اشکبار ہوجائے گی، ذہنی معذور شخص نے ماں کے انتقال کے باوجود اُس کو زندہ سمجھا اور لاش پانچ روز تک گھر میں رکھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوداوری کے علاقے جنگاریڈی گوڑم میں بیٹے نے اپنی مردہ ماں کے پاس پانچ روز گزارے اور وہ انہیں زندہ ہی کہتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق جنگا ریڈی گوڑم کے گھر میں مقیم ذہنی معذور شخص نے انتقال کے بعد ماں کو گھر میں ہی رکھا اور پانچ روز تک لاش کے ساتھ رہا، اُس نے خاندان کے دیگر لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے سے بھی روکا اور سب کو یہی کہا کہ ’ماں زندہ ہے‘۔

مقامی پولیس کو جب علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع دی تو اہلکار مذکورہ گھر پہنچے اور انہوں نے میونسپل عملے کی مدد سے لاش کو اسپتال منتقل کیا اور پھر اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مردہ سمجھا جانیوالا شخص اچانک زندہ ہوگیا؟ لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 سالہ منجولا دیوی جنگاریڈی گوڑم کے ایک فلیٹ میں اپنے ذہنی معذور بیٹے رویندر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، پانچ روز قبل اُن کی طبیعت شدید ناساز ہوئی جس کے بعد اُن کی سانسیں تھم گئیں۔

رویندر کو ماں کے انتقال کا شبہ ہوگیا تھا اُس کے باوجود اُس نے ماں کی لاش کو گھر پر رکھا اور مقامی لوگوں کو ہاتھ لگانے سے منع کردیا، جب لاش سڑنا شروع ہوئی تو علاقے میں بدبو پھیل گئی جس کے بعد شہری بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے۔

علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے پولیس کی مداخلت سے لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے شمشان گھاٹ منتقل کیا۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصے قبل رویندر کی بہن کا بھی انتقال ہوگیا تھا، اُس وقت بھی اس نے اسی طرح کا رویہ اختیار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -