تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں مردہ سمجھا جانیوالا شخص اچانک زندہ ہوگیا؟ لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے، حقیقت سامنے آئی تو پتا چلا کہ وہ تو خواب خرگوش کے مزے لے کر سو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک شخص سڑک کے کنارے سفید چادر کے اندر مزے سے سو رہا تھا کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والے شہری یہ سمجھ بیٹھے کہ وہ مردہ ہے۔

شہریوں نے اس کی اطلاع پولیس کو کردی کہ مذکورہ سڑک پر مردہ حالت میں ایک شخص پڑا ہے۔

کچھ دیر بعد ہی متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جیسے ہی مردہ نظر آنے والے شخص کو اٹھانے لگے تو وہ فوراً ہڑ بڑا کر اٹھ گیا۔

اس شخص کے اچانک اٹھ بیٹھنے وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے لیکن جب حقیقت کا علم ہوا تو اسے برا بھلا بھی کہنے لگے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے کوئی اس شہری کو قصور وار ٹھہرا رہا ہے تو کوئی علاقہ مکینوں کو کہہ رہا ہے اس شخص کو ہلا کر دیکھ لیتے تو یہ سارا واقعہ رونما نہ ہوتا۔

Comments

- Advertisement -