جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’ایک دن پھر ملیں گے بابا‘ منال خان کا مرحوم والد کے لیے دل سوز پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ منال خان نے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن ایمن خان اور مرحوم والد کے ہمراہ ماضی کی یاد گار تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں والد کے ساتھ موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن اور منال خان اپنے والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

- Advertisement -

منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بابا اپنی ہانو اور مون کے ساتھ، ایک دن پھر ملیں گے بابا اور سب کہہ دیں گے۔‘

اداکارہ نے یہ پوسٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چار گھنٹے قبل شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین نے پسند کیا اور مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کے روز منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان انتقال کرگئے تھے ، اس حوالے سے اطلاع ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں