جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘مریم اور بلاول سیاسی بونے ہیں عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول سیاسی بونے ہیں عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے، تمام پارٹیاں مل کربھی عمران خان کیلئےکوئی چیلنج نہیں بناسکیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے اپنے مفادات ہیں تینوں جماعتیں عمران خان کوگرانےکیلئےآج اکٹھی ہو گئیں لیکن تمام پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کیلئے کوئی چیلنج نہیں بناسکیں، پہلےدن کا کہا تھا پی ڈی ایم ناکام ہوگی کیونکہ بیانیےمیں دم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ 100 فیصد ہونےچاہئیں ہماراسسٹم ایساہےکہ اپوزیشن کےبغیرکچھ نہیں کرسکتے، پہلےدن سے مؤقف تھانوازشریف کوباہرنہیں جانےدیناچاہیے نوازشریف کےباہرجانےکی وجہ سے ہماری احتساب کی بنیادیں ہل گئیں، شہبازشریف کونیب نےگرفتارکیا،ن لیگ کی اندرونی سیاست بھی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کی وجہ سےمریم نواز کو فائدہ ہوا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیراعظم عمران خان کےسیاسی قدکےبرابرکوئی نہیں، مریم نوازاوربلاول بھٹو نے زندگی میں کوئی اچھاسیاسی کام نہیں کیا، مریم نوازنےتوکچن کی خریداری نہیں کی ہوگی وزیراعظم کی خواہشمند ہیں ان لوگوں کیلئےملکی مفادایک دھیلےکانہیں،صرف ذاتی مفاد ہے، مریم اوربلاول نے ایسا کیا کیا ہےکہ وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل بہت گھمبیرہیں جنہیں حل کرنےمیں وقت لگےگا پہلےکہاجاتاتھاکہ کوئی کھاتاہےتولگاتابھی ہے، پہلی مرتبہ عمران خان آئےجنہوں نےکہاکوئی نہیں کھائےگا عمران خان نےکہاسب لگائیں گےکوئی نہیں کھائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں