اشتہار

سال 2021: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہینلے انڈیکس نے 2021 کے لیے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی جس میں جاپانی پاسپورٹ کا پہلا نمبر ہے۔

ہینلے انڈیکس کی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپانی شہریوں کے پاس ہے جو 191 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 190 ممالک کی یہ سہولت رکھنے والے سنگاپور کے پاسپورٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ جنوبی کوریائی پاسپورٹ کو تیسری پوزیشن دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے شہری بغیر ویزا کے 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ ویزا فری یا کسی جگہ پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے والے پاسہورٹ کی اس فہرست میں اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لگسمبرگ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں جن کے شہریوں 188 ممالک جانے کے لیے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح 187 ممالک کے ساتھ ڈنمارک اور آسٹریا کے پاسپورٹس 5 ویں نمبر پر رہے۔ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پرتگال، فرانس اور سائیڈن کے شہریوں کو 186 ممالک کے لیے ویزا فری یا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کتنا طاقتور؟ فہرست جاری

جبکہ ایک ملک کی کمی کے ساتھ 185 ممالک میں یہ سہولت حاصل کرنے والے پاسپورٹس سوئٹزرلینڈ، امریکا، برطانیہ، ناروے، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس ہیں۔ نئی فہرست میں یونان، مالٹا، چیک ریپبلک اور آسٹریلیا کے پاسپورٹس 8ویں نمبر پر ہیں۔ کینیڈین پاسپورٹ کا 183 ممالک کے ساتھ 9 واں نمبر رہا جبکہ ہنگری 10دیں پر ہے۔

مذکورہ بالا صورت حال کے برعکس وہ ممالک جنہیں محدود ممالک کے لیے ویزا فری یا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے ان میں پہلے اور دوسرے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری ہیں جو بالترتیب 26 اور 28 ممالک جاسکتے ہیں۔ فہرست میں شام کا تیسرا جبکہ پاکستان کو چوتھا نمبر دیا گیا۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت ملتی ہے۔

اسی طرح صومالیہ اور یمن کے پاسپورٹس کے حصے میں مشترکہ طور پر 5 واں نمبر آیا۔ جبکہ فلسطین کا پاسپورٹ چھٹے، لیبیا اور نیپال کے پاسپورٹ مشترکہ طور پر 7 ویں جبکہ شمالی کورین پاسپورٹ 8 واں نمبر پر رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں