جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکی کانگریس حملہ، ٹرمپ حامیوں کیساتھ بھارتی بھی ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کیساتھ چڑھائی کرنے میں بھارتی شہری بھی ملوث نکلے۔

غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع سرکاری عمارت کیپٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے ساتھ ساتھ حملے میں بھارتی بھی شامل ہیں۔

کپیٹل ہل کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج میں بھارتی جھنڈے نظر آئے، امریکی عوام و سیاست دانوں نے کیپٹل ہل کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں بھارتی جھنڈوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

- Advertisement -

بھارت امریکا میں بھی شرپسندی کرنے سے باز نہ رہا، امریکی پارلیمنٹ پر حملے میں بھارتی بھی ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور ہنگامہ آرائی کے بعد پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پرتشدد مظاہرے کے دوران چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں