تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سانحہ مچھ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

کوئٹہ: مچھ میں گیارہ کان کنوں کے قتل پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس صوبے میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ سمیت قانون نافذ کرنے والےاداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سمیت حکام نے مچھ واقعے پر محکمہ معدنیات کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائنز ڈیپارٹمنٹ نےمزدوروں کاڈیٹا کیوں نہیں بنایا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کا سانحہ مچھ کی تحقیقات کیلئےجی آئی ٹی بنانےکا حکم دیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مچھ واقعے کےلواحقین کو میتوں کی تدفین کی دوبارہ اپیل کی تھی، جام کمال کا کہنا تھا کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

Comments

- Advertisement -