تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 36 ہزار ڈالرز کی بلندی کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہے، اس سے قبل ماضی میں کبھی قیمت اتنی اوپر نہیں پہنچی تھی۔

گزشتہ کئی روز سے کرپٹو کرنسی کی افادیت کے حوالے سے لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے جس کے بعد قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کوائن ڈیسک ڈیٹا کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج شام چار بجے تک بٹ کوائن کی قیمت 36 ہزار 462 ڈالرز تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 61 لاکھ5 ہزار 917 روپے کے قریب بنتی ہے۔

ایک روز قبل بٹ کوائن کرنسی نے نیا سنگ میل عبور کیا تھا کیونکہ قیمت 36 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 800 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ مارچ 2020 میں اس کی قیمت صرف 4 ہزار ڈالرز تھی۔

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کو ابھی تک ریگو لائیز نہیں کیا گیا ہے، اس لیے عام لوگ خریداری سے گریز کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر 2020 کو تقریبا تین ہفتے قبل پہلی بار دنیا کی سب معروف کرپٹوکرنسی نے 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخری ایام 27 دسمبر کو بٹ کوائن نے 28 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا تاہم 28 دسمبر کو وہ کچھ کم ہوکر 26 اور 27 ہزار ڈالرز کے درمیان آگئی تھی۔

معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمتوں میں یک دم اضافہ کوئی نیا نہیں کیونکہ اس سے قبل 2017 میں بھی ایسا دیکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -