ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ خالق ہزارہ نےکل بتایا تھاکہ میتوں کی تدفین کردی جائےگی لیکن کچھ عناصرہیں جومیتوں کی تدفین نہیں ہونےدےرہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 2020میں ہزارہ برادری کی کلنگ کاایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ 2019میں ہزارہ برادری کی کلنگ کاایک واقعہ پیش آیاتھا، ماضی میں عمران خان نےجوباتیں کی تھی آج ویسےحالات نہیں۔
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ خالق ہزارہ نےکہا کہ لواحقین سےبات ہوچکی ہے، خالق ہزارہ نےکل بتایا تھاکہ میتوں کی تدفین کردی جائےگی لیکن کچھ عناصرہیں جومیتوں کی تدفین نہیں ہونےدےرہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت نے بھی کہا ہے7افغان شہریوں کی میتیں ہیں، 3افغان فیملیز نے میتوں کی حوالگی کیلئےدرخواست دی ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سےزیادہ بیرون کامعاملہ ہے، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جارہےہیں انہیں جانابھی چاہیے ماضی کی نسبت آج کےحالات مختلف ہے، ریاست نےایسےاقدامات کیےجس کی وجہ سےحالات بہترہوئے، مظاہرین کیساتھ معاملات اچھےہینڈل نہیں ہوئے جتنے ہونے چاہیے تھے۔