اشتہار

اے آر وائی نیوز نے انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:انڑمیڈیاکرکٹ ٹورنامنٹ کےفائنل میں اے آر وائی نیوزنےایکسپریس نیوز کو دس وکٹوں سےشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کراچی کےحنیف محمداسٹیڈیم میں کھیلے گئےانڑمیڈیاکرکٹ ٹورنامنٹ میں اے آر وائی نیوزنےناقابل شکست رہتے ہوئےٹرافی اپنے نام کی۔

پہلےمیچ میں اے آر وائی نیوزنےشوبزالیون اورپھرجیو نیوزکو روندتےہوئےایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی،ایکسپریس نیوزکیخلاف فائنل میں بھی اے آر وائی نیوزنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوزنے مقررہ اوورزمیں پچاس رنز بنائے،مطلوبہ ہدف اے آر وائی نیوزنے بغیر کسی وکٹ کے تیسرے اووز میں حاصل کرتے ہوئےانٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں