اسلام آباد : ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 مریض دم توڑ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا کیسز سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو پنتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں کل 38 ہزار 369 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 48 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی ہے۔
- Advertisement -
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے تین ہزار تین سو تیرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 تک پہنچ چکی ہے۔